ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اسرائیلی عدالت سے فلسطینی دو شیزہ کو ساڑھے آٹھ سال قیدوجرمانہ کی سزا

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی دو شیزہ کو ساڑھے آٹھ سال قیدوجرمانہ کی سزا

Thu, 05 Jan 2017 20:33:23    S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس:5/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیل کی ایک مرکزی عدالت نے زیرحراست فلسطینی دو شیزہ 18سالہ مرح جودت موسیٰ بکیر کو یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ساڑھے آٹھ سال قید اور 10لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔مرح جودت بکیر کو صہیونی فوج نے 12اکتوبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی مرح کی گرفتاری سے قبل اسے قابض فوج نے تین گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں۔مرح کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کالونی میں قائم اسکول سے باہر نکل رہی تھی۔ زخمی حالت میں گرفتاری کے بعد مرح کو کچھ عرصے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا مگر اب وہ علاج کی سہولت سے محروم ھشارون جیل میں قید ہے۔صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی دو شیزہ پر یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کا الزام عاید کیا گیا اور اس کے خلاف اسی الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ گذشتہ روز اسرائیل کی مرکزی عدالت نے اسے آٹھ سال چھ ماہ قید اور اسرائیلی کرنسی میں 10لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔


Share: